ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا، کون کون شامل ہو سکتا ہے؟ خبر آ گئی

ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا، کون کون شامل ہو ...
ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج ہو گا، کون کون شامل ہو سکتا ہے؟ خبر آ گئی

  

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے دوسرے مقابلے اور پاکستان کے پہلے میچ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز مطابق ورلڈکپ 2019ءکا دوسرا میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کل ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے 12 کھلاڑیوں کے نام سامنے آ گئی ہے البتہ اس کا حتمی اعلان آج ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔

ورلڈکپ سکواڈ میں شامل 15 کھلاڑیوں میں سے پہلے میچ کیلئے ممکنہ 12 کھلاڑیوں میں حارث سہیل ، محمد حسنین اور محمد عامر شامل نہیں ہوں گے۔سابق کپتان شعیب ملک اور آصف علی میں سے کسی ایک کھلاڑی کو 11 رکنی ٹیم میں جگہ ملے گی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے 12 رکنی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -