فاطمہ بھٹو کی سالگرہ ، زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟ یقین کرنا مشکل
کراچی(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے زندگی کی 38 بہاریں دیکھ لیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو 29 مئی کو اپنی 38 ویں سالگرہ منارہی ہیں، ملک بھرسے انہیں پی پی کارکنان مبارک باد کے پیغامات دے دہے ہیں۔فاطمہ بھٹو 29مئی1982ءکو افغانستان کے شہر کابل میں پیدا ہوئیں انہوں نے ابتدائی تعلیم دمشق(شام) میں حاصل کی بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے ان کا او لیول سکول میں داخلہ ہوا اور وہ کراچی منتقل ہوئیں۔فاطمہ بھٹو نے 2004 میں کولمبیا یونیورسٹی ،نیویارک سے امتیازی نمبروں کے ساتھ گریجویشن کیا۔گریجویشن میں ان کا خاص مضمون مشرق وسطیٰ میں بولی جانے والی زبانیں اور کلچرتھا۔