نوجوان پر ننگا کر کے تشدد،جوتوں کا ہار ڈال کر چکر لگوائے

نوجوان پر ننگا کر کے تشدد،جوتوں کا ہار ڈال کر چکر لگوائے
نوجوان پر ننگا کر کے تشدد،جوتوں کا ہار ڈال کر چکر لگوائے

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)تھانہ چونترہ کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ میں شہری کے بال ،مونچھیں اور ابروکاٹ کر اسکے گلے میں جوتوں کا ہار پہنا کر دوکلومیٹر پید ل چلایاگیا،ملزمان تشدد بھی کرتے رہے جب کہ مظلوم شہری پر پٹرول اور ڈیزل بھی ڈالاجاتارہا۔ روزنامہ دنیا کے مطابق اعجاز سکنہ رائیگا میر ا چک بیلی خان نے پولیس کوبتایاکہ دن ایک بجے یاسر ، دلاور ، بلال ، نوید نے مجھے روک کر سٹیل کی تار سے مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور زبردستی رکشہ میں بیٹھا کر چک بیلی اڈہ میں ایک کمرہ میں لے گئے جہاں نذیر پہلے سے موجود تھا ، سب نے ملکر مارا پیٹا اور سر کے بال ، مونچھیں ، اور ابرو کے بال کاٹے اور کان پکڑائے رکھا ، ویڈیوبنائی ، قمیض اتار کر گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر دو کلو میٹر تک پیدل چلا کر تشدد کرتے رہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفتیشی افسر نثا ر کاکہناہے کہ الزام عائد کیا جارہاہے کہ اعجاز نے کچھ عرصہ قبل علاقے کی لڑکیوں کو چھیڑاتھا، جس کا ملزمان کو رنج تھا، مدعی ڈرائیور ہے ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -