موبائل فونز کی غیرقانونی رجسٹریشن کرنیوالے امیگریشن اہلکار پکڑے گئے، ایسا انکشاف کہ بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

موبائل فونز کی غیرقانونی رجسٹریشن کرنیوالے امیگریشن اہلکار پکڑے گئے، ایسا ...
موبائل فونز کی غیرقانونی رجسٹریشن کرنیوالے امیگریشن اہلکار پکڑے گئے، ایسا انکشاف کہ بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

  

لاہور (ویب ڈیسک) بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کے شناختی کارڈ نمبر استعمال کرکے موبائل فونز رجسٹرڈ کرنے والا مافیا بے نقاب، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ایف آئی اے امیگریشن کے دو ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ سکینڈل میں ملوث مزید افرا دکی گرفتاری کا بھی امکان۔

روزنامہ دنیا کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ جس لیپ ٹاپ سے پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرائی گئی ہے وہ ایف آئی اے اہلکاروں کا ہے۔ اخباری ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن پر تعینات دو اہلکار ذوالفقار، کانسٹیبل محبوب، آئی بی ایم ایس سسٹم پر تعینات افتخار بھٹی کے ساتھ مل کر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے شناختی کارڈ استعمال کرکے موبائل فونز رجسٹرڈ کروارہے تھے۔

اخباری ذرائع کے مطابق آئی فونز کی رجسٹریشن کے 20ہزار روپے وصول کئے جاتے تھے۔ ایف آئی اے نے اس سکینڈل میں ملوث دو کانسٹیبلز کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ افتخار بھٹی ابھی تک روپوش ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فراز احمد نے کہا کہ اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ اگر پی ٹی اے میں کسی مسافر کے کوائف پر دوسرے فرد کا موبائل فون رجسٹرڈ کیا جارہا ہے تو اس میں پی ٹی اے ذمہ دار ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -