آشیانہ سکیم سکینڈل،اسلام آبادہائیکورٹ نے شہبازشریف کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیکر خارج کردی

آشیانہ سکیم سکینڈل،اسلام آبادہائیکورٹ نے شہبازشریف کیخلاف درخواست ناقابل ...
آشیانہ سکیم سکینڈل،اسلام آبادہائیکورٹ نے شہبازشریف کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردیکر خارج کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے آشیانہ سکیم سکینڈل میں شہبازشریف کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرا ردے کر خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے آشیانہ سکیم سکینڈل میں شہباز شریف کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کا آشیانہ سکیم سے قرعہ اندازی کے ذریعے گھر نکلا تھا، حکام درخواست  گزار سے رشوت مانگتے اور چکر دیتے رہے۔

عدالت نے کہا کہ آپ کو لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہیے،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا آپ نے لاہور میں عدالت سے اور نیب سے رجوع کیا؟ عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -