خیبرپختونخوا حکومت کا صحت انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت کا صحت انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کا ...
خیبرپختونخوا حکومت کا صحت انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کا فیصلہ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان ن آن لائن)خیبر پختونخوا میں صحت انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے منظوری دےدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں صحت انصاف صحت کارڈ کا دائرہ کار پورے صوبے تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے منظوری دےدی،صوبائی حکومت نے آئندہ بجٹ میں صحت کیلئے اضافی خطیر رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ نوجوانوں کو بلا سود قرض فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صحت کی سہولیات ہرشہری تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے، قبائلی عوام بھی مفت علاج کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوانے کہا کہ انصاف کارڈ کی فراہمی تک شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کیا جا سکے گا،انہوںنے کہا کہ مستحق نوجوانوں کو 5سے10لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -