ورلڈکپ کا پہلا ٹاکرا، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے این مورگن کی ’للکار‘ کا جواب دیدیا

ورلڈکپ کا پہلا ٹاکرا، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے این مورگن کی ...
ورلڈکپ کا پہلا ٹاکرا، جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے این مورگن کی ’للکار‘ کا جواب دیدیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکا افتتاحی میچ آج میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں ہی بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گی۔

انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے میچ کیلئے تمام کھلاڑیوں کو تیار اور میدان میں اترنے کو بے تاب قرار دیا تو جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے بھی ان کی ’للکار‘ کا جواب دیدیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ہم ہر قسم کے دباﺅ سے آزاد ہو کر جیت کا عزم لئے میدان میں اتریں گے، فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ چاہے آپ فیورٹ ہوں یا نہیں اچھی کرکٹ ہی کھیلنا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کیلئے افریقہ کی ٹیم کافی متوازن دکھائی دے رہی ہے، وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹین ڈی کک ایک مستند میچ ونر ہیں جبکہ ٹیم میں تجربہ کار ہاشم آملہ اور کپتان فاف ڈوپلیسی بھی موجود ہوں گے۔اگرچہ اس میچ کیلئے انتہائی تجربہ کار فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین دستیاب نہیں ہیں مگر 24 سالہ کاگیسو ربادا ان کی کمی پوری کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

کھیل -