جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کا ٹاس جیت لیا، دونوں ٹیموں میں کون کون شامل ہے؟ جانئے

جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کا ٹاس جیت لیا، دونوں ٹیموں میں کون کون ...
جنوبی افریقہ نے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ کا ٹاس جیت لیا، دونوں ٹیموں میں کون کون شامل ہے؟ جانئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور وہ کوشش کریں گے کہ عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اچھا سکور کریں اور بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں۔

میچ کیلئے انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، این مورگن، جوز بٹلر، بین سٹوکس، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، لائم پلنکٹ اور جوفرا آرچر شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی قیادت فاف ڈوپلیسی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، کوینٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، ریسی ویندر ڈوسن، جے پی ڈومنی، ڈوین پریٹوریس، اینڈل فیلوک وائیو، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڑی اور عمران طاہر شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -