سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کے خلاف حکومتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کے خلاف ...
سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کے خلاف حکومتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ ک جسٹس اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کے خلاف حکومتی ریفرنس کو سماعت کیلئے مقرر کر دیاہے جس کی سماعت 14 جون کو ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کر دیاہے ، صدر مملکت عارف علوی نے دو روز قبل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھجوایا تھا جس میں دونوں ججز کے خلاف آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسی پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ  جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ہونے والے ریفرنس کے بارے میں پوچھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ انہیں سرکاری ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کوئی ریفرنس دائر ہوا ہے۔ ’اگر یہ بات درست ہے تو مجھے اس بارے میں بتایا جائے اور ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے، امید ہے اور آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے کہ اگر ایک ریفرنس فائل کیا جاتا ہے اور ایک جج کو کہا جاتا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے، تو پھر سپریم جوڈیشل کونسل کی اجازت کے بعد اس ریفرنس کے مندرجات کو منظر عام پر لایا جاسکتا ہے ‘۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -