”تمام کپتانوں اور کوچز کو پتہ ہونا چاہئے کہ۔۔۔“ مشتاق احمد نے میگا ایونٹ جیتنے کا ’گُر‘ بتا دیا

”تمام کپتانوں اور کوچز کو پتہ ہونا چاہئے کہ۔۔۔“ مشتاق احمد نے میگا ایونٹ ...
”تمام کپتانوں اور کوچز کو پتہ ہونا چاہئے کہ۔۔۔“ مشتاق احمد نے میگا ایونٹ جیتنے کا ’گُر‘ بتا دیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں جتنے بھی کپتان اور کوچز ہیں انہیں اپنے کھلاڑیوں کے کردار کا پتہ ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں تمام کپتان اورکوچز کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے کھلاڑیوں کا کیا رول ہے۔ ورلڈکپ جیسے ایونٹس جیتنے کیلئے تمام کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کے بارے میں معلوم ہونا اور انہیں صحیح وقت پر استعمال کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دل تو پاکستان کے ساتھ ہے لیکن میں اپنی ساری پروفیشنل صلاحیتیں ویسٹ انڈیزکو منتقل کرتا ہوں، جب آپ کسی ٹیم کی طرف سے بیٹھیںہوں اور وہ آپ کے ملک کے خلاف کھیل رہی ہو تو بہت مشکل وقت ہوتا ہے۔

مزید :

کھیل -