سپریم کورٹ کے درودیوارن لیگ کی عدلیہ سے محبت کے امین ہیں،سینٹر فیصل جاوید

سپریم کورٹ کے درودیوارن لیگ کی عدلیہ سے محبت کے امین ہیں،سینٹر فیصل جاوید
سپریم کورٹ کے درودیوارن لیگ کی عدلیہ سے محبت کے امین ہیں،سینٹر فیصل جاوید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے درودیوارن لیگ کی عدلیہ سے محبت کے امین ہیں،قومی ادارواں کیخلاف جتنی غلیظ زبان اورحملے ن لیگ نے کئے آج تک کسی جماعت نے نہیں کئے۔

تحریک انصاف کے رہنما سینٹر فیصل جاوید نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم بی بی کی جماعت کویہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے سپریم کورٹ پرمسلح لشکر کشی کی،مریم اورنگزیب کے منہ سے عدلیہ کے دفاع کاسن کران کی حس مزاح کے قائل ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ جسٹس سجادحسن شاہ مرحوم زندہ ہوتے تومریم اورنگزیب کے بیان پرتبصرہ کرتے،سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ گندی زبان،بیہودہ گفتگواورججوں کودھمکانے پراس ٹولے کیخلاف توہین عدالت کے نوٹسزجاری ہوئے،نہال ہاشمی،طلال، دانیال، مشاہداللہ خان سمیت عدلیہ اورججوں کودھمکانے والوں کی لمبی فہرست ہے،انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کیساتھ وہ لہجہ اختیارنہیں کریں گے جو میاں صاحب کے کہنے پرانھوں نے کیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اللہ کے فضل واحسان سے ایٹمی قوت بننے والی اس مملکت کومیاں صاحب نے بھکاری بنایا، عوام مزیدان کے کسی جھانسے میں آئیں گے ناہی کسی احتجاجی تماشے کاحصہ بنیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -