پسند کی شادی پر دو گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

پسند کی شادی پر دو گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق
پسند کی شادی پر دو گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

  

بنوں (ویب ڈیسک) بنوں کے علاقہ ہاتھی خیل بنوچی میں پسند کی شادی کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ پسند کی شادی کا شاخسانہ ہے، لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے گھر پر فائرنگ کر دی، فائرنگ سے لڑکی دم توڑ گئی تاہم لڑکے کے ورثا کی جوابی فائرنگ سے لڑکی کے تین رشتے دار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔خاتون زینب بی بی سمیت ان کے بھائی حفیظ الرحمن اور رشتے دار محسن اور ان کا ایک ساتھی جاں بحق ہونیوالوں میں شامل جبکہ وحید اور لطیف زخمی ہو گئے، زخمیوں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -بنوں -