ورلڈ کپ 2019کے پہلے میچ کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا

ورلڈ کپ 2019کے پہلے میچ کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا
ورلڈ کپ 2019کے پہلے میچ کا تہلکہ خیز فیصلہ آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 104رنز سے شکست دے دی ۔انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 311رنز کیے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 207رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 54،بیرسٹو 0،جوئے روٹ،51،این مورگن 57،بین سٹوکس89،بٹلر18،واکس 13سکورپر آوٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کے نگدی نے 3جبکہ عمران طاہر اور ربادا نے 2،2وکٹیں حاصل ۔جواب میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کی کار کردگی زیادہ اچھی نہ رہی ،پلنکٹ ڈی کوک 68،ہاشم عاملہ 13،مکرام 11،ڈوپلیسز5،ڈوسن 50،ڈومینی 8،پریٹوریس 1،فلیکوائیو 24،ربادا 11سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 3،پلنکٹ اور سٹوکس نے 2,2جبکہ عادل راشد اور معین علی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -