”سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم پاکستان نہیں ہو گی بلکہ۔۔۔“ وقار یونس نے ناقابل یقین بات کہہ دی

”سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم پاکستان نہیں ہو گی بلکہ۔۔۔“ وقار یونس ...
”سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم پاکستان نہیں ہو گی بلکہ۔۔۔“ وقار یونس نے ناقابل یقین بات کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کیلئے سب سے فیورٹ ہے لیکن سیمی فائنل میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم پاکستان نہیں بلکہ نیوزی لینڈ ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے کہا کہ ورلڈکپ کا فارمیٹ ایسا ہے کہ جو ٹیم فارم میں ہو گی وہ ہی ٹاپ فور تک رسائی حاصل کر سکے گی۔ ایونٹ جیتنے کیلئے انگلینڈ کی ٹیم سب سے فیورٹ ہے، آسٹریلوی ٹیم کا اعتماد واپس آ رہا ہے جبکہ برصغیر میں بھارت سے سب کو توقعات ہیں۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ ٹاپ فور میں جگہ بنانے والی چوتھی ٹیم کون سی ہو گی تو انہوں نے جواب دیا کہ دل چوتھی ٹیم کیلئے پاکستان کا انتخاب کر رہا ہے لیکن نیوزی لینڈ وہ چوتھی ٹیم ہو گی جو ٹاپ فور تک پہنچے گی۔

مزید :

کھیل -