محمد عامر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ سرفراز احمد نے قوم کو حقیقت سے آگاہ کر دیا

محمد عامر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ سرفراز احمد نے قوم کو ...
محمد عامر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کھیلیں گے یا نہیں؟ سرفراز احمد نے قوم کو حقیقت سے آگاہ کر دیا

  

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر مکمل فٹ اور کل کے میچ کیلئے دستیاب ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان ٹیم ورلڈکپ مشن کا آغاز کل ویسٹ انڈیز کے خلاف نوٹنگھم میں میچ سے کرے گی لیکن حال ہی میں انگلینڈ اور اس سے قبل آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش کے باعث گرین شرٹس مسلسل شکستوں کے بھنور میں پھنسی ہیں۔

نوٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں وکٹیں ضرور مختلف ہوں گی اور کوشش ہو گی کہ 300 سے زیادہ رنز کریں تاہم لگ یہی رہا ہے کہ کل ٹاس جیت کر کوئی بھی کپتان پہلے باﺅلنگ کرے گا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ وہ ورلڈ کپ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے لیکن اگر ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کرنا ہوا تو بیٹنگ آرڈر مختلف ہوسکتا ہے۔انگلینڈ کے خلاف 0-4 سے شکست کے حوالے سے سرفراز نے کہا کہ ہماری بیٹنگ بری نہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔

مزید :

کھیل -