شلوار قمیص پہن کر افتتاحی تقریب میں شریک ہونا کیسا لگا؟ سرفراز احمد نے دل کی بات کہہ دی

شلوار قمیص پہن کر افتتاحی تقریب میں شریک ہونا کیسا لگا؟ سرفراز احمد نے دل کی ...
شلوار قمیص پہن کر افتتاحی تقریب میں شریک ہونا کیسا لگا؟ سرفراز احمد نے دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے انہیں قومی لباس پہن کر ملک کی نمائندگی کر کے بہت خوشی محسوس ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے پہلے میچ سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے یہ سوال کیا گیا کہ ورلڈکی افتتاحی تقریب میں شلوار قمیص پہن کر شریک ہونے اور ملکہ برطانیہ سے ملاقات کرنا کیسا لگا تو انہوں نے جواب دیا کہ ملکہ سے ملاقات اعزاز کی بات ہے اور خوشی تھی کہ قومی لباس میں ملک کی نمائندگی کی۔

مزید :

کھیل -