ایک اُڑتے پرندے نے ڈرائیور کو چالان سے بچا لیا

ایک اُڑتے پرندے نے ڈرائیور کو چالان سے بچا لیا
ایک اُڑتے پرندے نے ڈرائیور کو چالان سے بچا لیا

  

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں ایک ڈرائیور کو اڑتے ہوئے پرندے نے بھاری چالان سے بچا لیا اور وہ بھی ایسے طریقے سے کہ سن کر لوگ اسے غیبی مدد قرار دے رہے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ شخص اپنی گاڑی میں سڑک پر مقرر حد سے زائد رفتار کے ساتھ جا رہا تھا اور سپیڈ چیک کرنے کے لیے لگائے گئے کیمرے کی زد میں بھی آ گیا لیکن جب وہ کیمرے کے سامنے آیا تو ایک بڑے سائز کی سفید برفانی فاختہ درمیان میں آ گئی اور اس کے چہرے کو کیمرے میں آنے سے چھپا لیا۔

رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اس واقعے کی تصویر پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس شخص کی گاڑی کیمرے کی زد میں ہوتی ہے لیکن ونڈ سکرین کے سامنے اڑتی ہوئی اس فاختہ نے ڈرائیور کا چہرہ چھپا رکھا ہے۔ پولیس نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”یہ شخص تیزرفتار میں گاڑی چلا رہا تھا ، جس پر اس کا 105یورو(تقریباً17ہزار 600روپے)کا چالان ہونا تھا، ہم نے کار کی شناخت تو کر لی لیکن پرندے کے سامنے آ جانے کی وجہ سے ہم ڈرائیور کی شناخت نہیں کر سکے اور وہ چالان سے بچ گیا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -