نئی نویلی دلہن شادی کروانے والے کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی

نئی نویلی دلہن شادی کروانے والے کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی
نئی نویلی دلہن شادی کروانے والے کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نئی نویلی دلہن ایسے شخص کے ساتھ گھر سے فرار ہو گئی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیاپردیش کے شہر ویدیشا کے ایک نواحی گاﺅں توری باگروڈ کی 21سالہ رانی نامی اس لڑکی کی شادی 7مئی کو ہوئی تھی اور 23مئی کو وہ گھر سے غائب ہو گئی۔ اس کے گھر والوں نے اس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پولیس کو درج کروائی، جس میں بتایا گیا کہ وہ سسرال سے اپنے والدین کے گھر گئی تھی جہاں سے غائب ہو گئی۔

پولیس نے ابھی رانی کی تلاش بھی شروع نہیں کی تھی کہ گاﺅں والوں کو ونود شرما نامی اس پنڈت کے بھی غائب ہونے کا شبہ ہو گیا جس نے رانی کی شادی کروائی تھی۔ گاﺅں کے لوگ ایک اور شادی کے لیے پنڈت کے پاس گئے تھے لیکن وہ گھر سے غائب تھا اور اگلی صبح تک واپس نہیں آیا تھا۔ اس پر گاﺅں والوں کو شک گزرا کہ ہو سکتا ہے رانی اس پنڈت ہی کے ساتھ فرار ہو گئی ہو۔

معاملے نے جب یہ رخ اختیار کیا اور تحقیقات شروع ہوئیں تو معلوم ہوا کہ رانی اور پنڈت ونود شرما 2سال سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور ان کی ملاقاتیں بھی ہوتی رہتی تھیں۔ ونود شرما شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا چنانچہ ہندومذہب کے مطابق وہ دوسری شادی نہیں کر سکتا تھا، لہٰذا اسے مجبوراً اپنی محبوبہ کے پھیرے کسی اور کے ساتھ کروانے پڑ گئے۔ تاہم بعد میں وہ خود اسے بھگا لے گیا۔ رپورٹ کے مطابق رانی پنڈت کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے اپنے باپ کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور 30ہزار روپے نقدی بھی ساتھ لے گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم ان دونوں کے موبائل فونز کی لوکیشن کے ذریعے ان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -