کیا پیٹرول واقعی مہنگا ہونے جا رہا ہے ؟اوگرا بھی میدان میں آگیا

کیا پیٹرول واقعی مہنگا ہونے جا رہا ہے ؟اوگرا بھی میدان میں آگیا
کیا پیٹرول واقعی مہنگا ہونے جا رہا ہے ؟اوگرا بھی میدان میں آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق میڈ یا پر چلنے والی خبروں پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی بھی میدان میں آگئی ۔اوگرا نے میڈ یا پر چلنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے ۔اوگرا حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری نہیں بھیجی گئی جیسے کے میڈ یا پر بتا یا جا رہا ہے ۔

اس سے قبل میڈ یا پر خبریں زیر گردش تھیں کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کی سمری پٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کر دی گئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ، سمیر میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو جائے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیز ل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے ، مٹی کا تیل ایک روپیہ 69 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے اضافے کی صورت میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 98 روپے 46 پیسے ہو جائے گی۔

مزید :

قومی -بزنس -