بلاول بھٹو زرداری نئے صوبے کے قیام کیلئے سرگرم ہوگئے

بلاول بھٹو زرداری نئے صوبے کے قیام کیلئے سرگرم ہوگئے
بلاول بھٹو زرداری نئے صوبے کے قیام کیلئے سرگرم ہوگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کئے جائیں، تحریک انصاف کی حکومت 100دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پور ا نہیں کرسکی ۔

جیونیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت 100دنوں میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا نہیں کرسکی ، جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق پیپلز پارٹی کا بل سینیٹ میں موجود ہے،جنوبی پنجاب صوبے پر کثیر الجماعتی کمیشن کی رپورٹ بھی موجود ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے جنوبی پنجاب صوبے پر تمام صوبوں اورسیاسی جماعتوں سے مشاورت کی تھی ۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے ہدایت کی کہ جنوبی پنجاب صوبے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کئے جائیں۔

مزید :

قومی -