جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کس خصوصی وقت میں ملک کا چیف جسٹس بننا ہے ؟ آئینی ماہر بابر ستارنے بتادیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کس خصوصی وقت میں ملک کا چیف جسٹس بننا ہے ؟ آئینی ماہر ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کس خصوصی وقت میں ملک کا چیف جسٹس بننا ہے ؟ آئینی ماہر بابر ستارنے بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستارنے کہاہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے ایک ایسے وقت میں چیف جسٹس بننا ہے جب الیکشن ہورہاہوگا تو ایک ایسا شخص جو خود مختار ہو اور کسی کی بات نہ سنتاہو وہ نئے پاکستان یا پرانے پاکستان کیلئے کس طرح ضروری ہوسکتاہے۔

جیونیو ز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ ہمارے نظام میں اداروں کی آزادی اتنی زیادہ نہیں ہے ، ایسا شخص جس کو ایک حدتک بلیک میل نہ کیا جاسکے ، اس کی ہمارے نظام میں گنجائش نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے ایک ایسے وقت میں چیف جسٹس بننا ہے جب الیکشن ہورہاہوگا تو ایک ایسا شخص جو خود مختار ہو اور کسی کی بات نہ سنتاہو وہ نئے پاکستان یا پرانے پاکستان کیلئے کس طرح ضروری ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ بار اس معاملے کو کس طرح روکتی ہے ؟

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -