”سرفراز ورلڈ کپ لے بھی آیاتو عمران خان کی طرح یہ نخرہ نہیں کرے گا کیونکہ ۔۔۔“،سلیم صافی نے حفیظ اللہ نیازی کو بھی نشانے پر رکھ لیا

”سرفراز ورلڈ کپ لے بھی آیاتو عمران خان کی طرح یہ نخرہ نہیں کرے گا کیونکہ ...
”سرفراز ورلڈ کپ لے بھی آیاتو عمران خان کی طرح یہ نخرہ نہیں کرے گا کیونکہ ۔۔۔“،سلیم صافی نے حفیظ اللہ نیازی کو بھی نشانے پر رکھ لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ سرفراز جیت بھی گیا اور ورلڈ کپ لے بھی آیا تو وہ ورلڈ کپ جیتنے کی بنیاد پر یہ نخرہ نہیں کرے گا کہ مجھے وزیر اعظم بنا دو کیونکہ اس کا سرپرست کوئی حفیظ اللہ نیازی نہیں ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی طرح کے کام کرکے ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ کسی بہادر آدمی کی ہمارے اداروں میں گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دعاہے کہ پاکستان ورلڈ کپ جیت جائے، اگر سرفراز جیت بھی گیا اور ورلڈ کپ لے بھی آیا تو وہ ورلڈ کپ جیتنے کی بنیاد پر یہ نخرہ نہیں کرے گا کہ مجھے وزیر اعظم بنا دو کیونکہ اس کا سرپرست کوئی حفیظ اللہ نیازی نہیں ہے ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -