دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس سے متعلق سوال اٹھا دیا

دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس سے متعلق ...
دفاعی تجزیہ کار اعجاز اعوان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس سے متعلق سوال اٹھا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ کوئی شخص ادارے سے بڑا نہیں ہے اور کوئی ادارہ ملک سے اہم نہیں ہے ، اگر جسٹس قاضی عیسیٰ کیخلاف ریفرنس آیاہے اور جن کے پاس یہ ریفرنس جارہاہے کیا ان کے وقار پر کوئی شبہ ہے ؟

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز اعوان نے کہا کہ کوئی شخص ادارے سے بڑا نہیں ہے اور کوئی ادارہ ملک سے اہم نہیں ہے ، اگر جسٹس قاضی عیسیٰ کیخلاف ریفرنس آیاہے اور جن کے پاس یہ ریفرنس جارہاہے کیا ان کے وقار پر کوئی شبہ ہے؟

انہوں نے کہا کہ کیوں اداروں اور افراد کو مقدس گائے بنایا جاتاہے؟قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس جوڈیشل کونسل کے پاس جانے دیں اگر ان کے خلاف کوئی الزام نہ ہوا تو باعزت بری ہونگے اور ان کے وقار میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

قومی -