ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقن باﺅلر عمران طاہر نے اہم ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقن باﺅلر عمران طاہر نے اہم ورلڈ ریکارڈ ...
ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقن باﺅلر عمران طاہر نے اہم ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ کپ 2019 کے پہلے ہی میچ میں جنوبی افریقہ کے سپن باﺅلر عمران طاہر نے اہم ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا گیا جس میں میزبان ٹیم نے 104 رنز سے فتح سمیٹ لی۔ میچ کا آغاز ہوا تو جنوبی افریقن کپتان فاف ڈوپلیسیز نے گیند عمران طاہر کے ہاتھ میں تھمادی، سپن باﺅلر نے میچ کا پہلا اور ٹورنامنٹ کا افتتاحی اوور کرکے ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ عمران طاہر یہ اوور کرانے کے بعد کرکٹ کی تاریخ کے پہلے سپن باﺅلر بن گئے ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ کا پہلا اوور پھینکا ہے۔ مجموعی طور پر عمران طاہر نے جنوبی افریقہ کیلئے تیسری بار اٹیک باﺅلنگ کی ہے، انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے اوور میں ایک وکٹ بھی حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے دیپک پٹیل نے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ کا دوسرا اوور کرایا تھا۔

مزید :

کھیل -