نریندرا مودی نے مسلسل دوسری بار بھارت کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

نریندرا مودی نے مسلسل دوسری بار بھارت کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا
نریندرا مودی نے مسلسل دوسری بار بھارت کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندرا مودی نے مسلسل دوسری بار بھارت کے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

بھارت کے صدر رام ناتھ کووند نے نریندر مودی سے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ نریندر مودی کے ساتھ بی جے پی کے صدر امیت شاہ، راج ناتھ سنگھ، سمرتی ایرانی، پرتاپ چندرا، بابل سپریو، سنجیو بلیان، انوراگ ٹھاکر سمیت دیگر نے بطور وزیر اپنے عہدوں کے حلف اٹھائے۔

مودی کی حلف برداری تقریب میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے فلمی ستاروں، سماجی و سیاسی شخصیات، بھارت کی تمام ریاستوں کے گورنرز، وزرائے اعلیٰ، غیر ملکی سربراہان مملکت سمیت دیگر نے شرکت کی۔ حلف اٹھانے سے پہلے نریندر مودی نے مہاتما گاندھی اور اٹل بہاری واجپائی کی سمادھی پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

مزید :

بین الاقوامی -