اس بات کا اظہار کرنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ضروری نہیں تھا ، قانون دان سلمان اکرم راجہ کی ریفرنس پر آئینی رائے

اس بات کا اظہار کرنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ضروری نہیں تھا ، قانون دان ...
اس بات کا اظہار کرنا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ضروری نہیں تھا ، قانون دان سلمان اکرم راجہ کی ریفرنس پر آئینی رائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون دان سلمان اکرم راجا نے کہاہے کہ ٹیکس کا قانون اس معاملے میں واضح ہے کہ جائیدادوں کااظہار ان کے بچے اور بیوی کریں گے ، اس کا اظہار کرناجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے ضروری نہیں تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے ،وہ اس بنیاد پر دائر کیا گیاہے کہ ٹیکس کے قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے ، یہ ریفرنس اس بنیاد پر دائر نہیں کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے کسی قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا قانون اس معاملے میں واضح ہے کہ جائیدادوں کااظہار ان کے بچے اور بیوی کریں گے ، اس کا اظہار کرنا جج صاحب کیلئے ضروری نہیں تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جج صاحب وکیل بھی ہائر کرسکتے ہیں لیکن اگر وہ چاہیں تو خود بھی اپنا دفاع کرسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -