شعیب ملک کل کے میچ میں پلینگ الیون کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

شعیب ملک کل کے میچ میں پلینگ الیون کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟کرکٹ مداحوں کے لیے ...
شعیب ملک کل کے میچ میں پلینگ الیون کا حصہ ہونگے یا نہیں ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019میں پاکستان کے پہلے مقابلے کے لیے سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو ٹیم میں شامل نہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق پاکستان تین فاسٹ بولروں اور تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ٹیم میں چھ سپیشلٹ بیٹسمین شامل ہوں گے، جبکہ دو آل راونڈرز عماد وسیم اور شاداب خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین شعیب ملک ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کی الیون میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ 37سالہ شعیب ملک پاکستان کی جانب سے 284 ون ڈے انٹر نیشنل کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے 7526 رنز بنانے157وکٹیں بنا رکھی ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ نے انضمام الحق کی مشاورت سے شعیب ملک کو میچ میں ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کی جگہ محمد حفیظ لیں گے۔ویسٹ انڈین ٹیم میں بائیں ہاتھ کے کئی بیٹسمینوں کی موجودگی میں محمد حفیظ کی بولنگ سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

مزید :

کھیل -