صدر مملکت نے پی ٹی ایم کو ایک مسئلہ قراردیدیا

صدر مملکت نے پی ٹی ایم کو ایک مسئلہ قراردیدیا
صدر مملکت نے پی ٹی ایم کو ایک مسئلہ قراردیدیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پی ٹی ایم ایک مسئلہ ہے اور حکومت اس مسئلہ کوبہتر انداز میں حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، کچھ لوگ بدگمانیاں پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

جیونیوزکے مطابق ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی مشکلات اور مہنگائی میں کمی ہوگی ، وزیر اعظم عمران خان ملکی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم ایک مسئلہ ہے اور حکومت اس مسئلہ کوبہتر انداز میں حل کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ملک میںمعاشی مشکلات کے باعث مہنگائی ہے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پایا جانا ضروری ہے ، حکومت کی سمت درست ہے ، معاشی بحران سے نکل آئیں گے ۔

ان کاکہناتھا کہ حکومت ملکی مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے ، میری تسلسل سے وزیر اعظم سے ملاقات ہوتی ہے ،وزیر اعظم سے اہم ایشوز پر روزانہ بات ہوتی ہے ، ابھی بھی وزیر اعظم سے ایک اہم معاملے پر مشاورت ہور ہی ہے ، وزیر اعظم کے سعودی عرب ہونے کی وجہ سے مشاورت مکمل نہیں ہوسکی ۔

مزید :

قومی -