شاہد خاقان عباسی نے عوام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

شاہد خاقان عباسی نے عوام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی
شاہد خاقان عباسی نے عوام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف صفر ہوگا ،حکومت بجٹ میں سارا بوجھ عوام پر ڈالے گی ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”پاور پلے “میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں مفتاح اسماعیل سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا ، آئندہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف صفر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پلان کرکے بھی 8ماہ میں معیشت کا ایسا حال نہیں ہوسکتا ، حکومت کے یکدم پوری ٹیم بدل دینے سے معیشت پر منفی اثرات آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک پیسہ بھی گیس سیکٹر میں نہیں دیتی ، ن لیگ نے پانچ سال گیس کے بلوں میں اضافہ نہیں کیا، حکومت بجٹ میں سارا بوجھ عوام پر ڈالے گی ۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سوچ کی خرابی ، نااہلی اور نا تجربہ کاری سے یہ نوبت آئی ہے ، قرضوں سے گھبرانا نہیں چاہئے ، معیشت کو گروتھ دینا چاہئے ، معیشت اچھی ہوگی تو قرضے لینے کی ضرورت نہیں آئیگی ،حکومت اپنے اخراجات اور ناکامی کوچھپا رہی ہے ۔

مزید :

قومی -