ورلڈ کپ 2019،ویسٹ انڈیز کے خلاف کل ہونے والے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

ورلڈ کپ 2019،ویسٹ انڈیز کے خلاف کل ہونے والے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کا اعلان ...
ورلڈ کپ 2019،ویسٹ انڈیز کے خلاف کل ہونے والے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچ میں 11رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فخر زمان ،امام الحق ،بابر اعظم ،سرفراز احمد ،حارث سہیل ،آصف علی ،شاداب خان ،عماد وسیم ،محمد عامر ،وہاب ریاض اور حسن علی کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے ۔شعیب ملک ،محمد حسنین اور شاہین آفریدی کو پہلے میچ میں موقع نہیں دیا گیا ۔

واضح رہے کہ کل پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا میچ ڈھائی بجے شروع ہو گا ۔دونوں ٹیمیں 1992کے ورلڈ کپ میں بھی پہلا میچ کھیل چکی ہیں 

مزید :

کھیل -