عمران خان وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنی بہن کو فائدہ نہیں دے رہے :فردوس عاشق اعوان

عمران خان وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنی بہن کو فائدہ نہیں دے رہے :فردوس عاشق اعوان
عمران خان وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنی بہن کو فائدہ نہیں دے رہے :فردوس عاشق اعوان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر قانون حرکت میں آئیگا، عمران خان کی کریڈیبلٹی ہے کہ وہ خود وزیراعظم ہیں اور ان کی بہن عدالتوں میں جائے ، وہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنی بہن کو چور دروازے سے مفاد نہیں دے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”الیونتھ آور“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 110ارب روپیہ وائٹ کیا گیا ، لوگوں نے کاغذوں میں سب وائٹ کروا لیا ،بے نامی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر قانون حرکت میں آئیگا ، فالودے والے ، ریڑھی والے کے اکاﺅنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایمنسٹی نہیں بلکہ اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم ہے ، ملک وقوم سے منی لانڈرنگ کا لیبل ہٹانا ہوگا ، ن لیگ حکومت ختم ہونے سے ڈیڑھ ماہ قبل ایمنسٹی سکیم لائی تھی ۔ان کاکہنا تھا کہ پیسے اصل اکاﺅنٹس میں لے آئیں مہنگائی ختم ہوجائیگی، 26ممالک میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب اکاﺅنٹس ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کی کریڈیبلٹی ہے کہ وہ خود وزیراعظم ہیں اور ان کی بہن عدالتوں میں جائے ، وہ وزیر اعظم ہوتے ہوئے اپنی بہن کو چور دروازے سے مفاد نہیں دے رہے بلکہ اپنی بہن کو بھی اس ہی کٹہرے میں کھڑا کررہاہے جہاں دوسری بہنیں کھڑی ہیں۔

مزید :

قومی -