ختم شریف کی ایک محفل میں تاخیر سے پہنچنے پر امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

ختم شریف کی ایک محفل میں تاخیر سے پہنچنے پر امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ ...
ختم شریف کی ایک محفل میں تاخیر سے پہنچنے پر امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رینالہ خورد میں ختم شریف کی ایک محفل میں تاخیر سے پہنچنے پر امام مسجد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔نجی نیوز چینل 92نیوز کے مطابق رینالہ خورد کے تھانہ شیر گڑھ کی حدود میں حسین علی شاہ مسجد میں 5 سال سے امام کے فرائض سرانجام دینے والے کو ختم شریف میں تاخیر سے پہنچنا مہنگا پڑگیا، امام مسجد کا کہنا تھا کہ ملزمان عبدالغفور، امیر اور عادل نے اپنے گھر ختم شریف کی محفل میں بلا رکھا تھا میں کسی وجہ سے تھوڑی تاخیر سے پہنچا تو ملزمان نے سنگین نوعیت کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔امام مسجد کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، میرے جسم کو جلتی سگریٹ سے داغا گیا، میرے سر کے بال مونڈھ دیئے اور مجھے باندھ کر فصلوں میں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کو جیسے ہی واقعہ کی اطلاع ملی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھان بین شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -