وزیر اعظم عمران خان کے اہم ترین ساتھی اور وزیر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ،اس وقت کہاں ہیں ؟رات کے پچھلے پہر تشویش ناک خبر آ گئی

وزیر اعظم عمران خان کے اہم ترین ساتھی اور وزیر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ ...
وزیر اعظم عمران خان کے اہم ترین ساتھی اور وزیر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ،اس وقت کہاں ہیں ؟رات کے پچھلے پہر تشویش ناک خبر آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں اور دن بدن کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جا رہا ہے،کورونا وائرس کے موذی مرض نے کئی حکومتی وزیروں اور اراکین پارلیمنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تازہ اضافہ پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے ساتھی وزیر مملکت سیفران و انسداد منشیات اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر مملکت اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ میرا کرونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور میں نے ڈاکٹرز کی ہدایت پر اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے، رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں. آمین

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1379 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 65059 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 445 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 427 اور پنجاب میں 410 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 60 ، اسلام آباد 23، گلگت بلتستان میں 9 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔گذشتہ روز(جمعہ کے دن)  ملک بھر سے کورونا کے مزید 2363 کیسز  اور 96 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ میں 804 کیسز 31 ہلاکتیں، پنجاب سے 927 کیسز 29 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 225 کیسز 13 ہلاکتیں، بلوچستان 312 کیسز 19 ہلاکتیں،اسلام آباد 85 کیسز 4 ہلاکتیں، آزادکشمیر سے 8 کیسز اور گلگت بلتستان سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -