لاک ڈاؤن نے فیشن انڈسٹری کو بھی شدید متاثر کیا،عشرت شمیم
لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان کی نامور فیشن ڈیزائنر و سماجی کارکن عشرت شمیم نے کہاکہ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے فیشن انڈسٹری کو بھی شدید متاثر کیا ہے پاکستان کی فیشن انڈسٹری پوری دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے حکومت کو چاہئیے کہ وہ اس انڈسٹری کی ترقی کے لئے اقدامات کرے اور فیشن ڈیزائنرز کو دنیا میں متعارف کروائے انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری میں بہت اضافہ ہوا ہے چھوٹے فنکاروں اور فیشن ڈیزائنرز شدید مالی بحران کا شکارہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کے لئے ایسے اقدامات کرے جس سے ہم بے روزگاروں کو روزگار مہیا کرسکیں۔