احمد نواز کا ”جا تجھے معاف کیا“ کا سرائیکی ورژن ریلیز

احمد نواز کا ”جا تجھے معاف کیا“ کا سرائیکی ورژن ریلیز

  

لاہور (فلم رپورٹر)معروف کامیڈین نواز انجم کے گلوکار بیٹے احمد نواز نے مشہور زمانہ گیت”جاتجھے معاف کیا“ کا سرائیکی ورژن ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق اس سرائیکی ورژن”جا تیکوں معاف کیتا ڈھولا“ کو میوزک ڈریمز نے عید الفطر پر اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا جسے پرستاروں نے بے حد سراہا۔اس گانے کا میوزک راحیل مرزا نے ترتیب دیا تھا اس کی شاعری افضل عاجز نے لکھی تھی اس گانے کی ویڈیو ڈائریکشن سید عادی پیرزادہ نے دی تھی جبکہ ڈی او پی عمر گلزار تھے۔

احمد نوازنے بتایاکہ اس گانے کو سوشل میڈیا پر بے حد پسندکیا گیا۔

جس پر وہ اپنے پرستاروں کے مشکور ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مشہور زمانہ OST ”جا تجھے معاف کیا“کے اس سرائیکی ورژن کو خوبصورت انداز میں گایا اور فلمایا گیا ہے جس میں معروف ماڈل ملائکہ علی نے اپنی اداکاری کا مظاہرہ

کیا ہے۔ا

مزید :

کلچر -