ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے ملازم محمد اشفاق اور ہما کرونا سے جاں بحق

ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے ملازم محمد اشفاق اور ہما کرونا سے جاں بحق

  

لاہور(فلم رپورٹر) ریڈیو پاکستان اسلام آباد کے ملازمین سینئر براڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو زبان کی نیوز ریڈر ہما ظفر کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ہیں۔محمد اشفاق ریڈیو پاکستان کے مستقل ملازم تھے جبکہ ہما ظفر کنٹریکٹ بنیاد پر کام کرنے والے نیوز ریڈر تھیں اور گزشتہ 20 سال سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں قومی خبریں پڑھ رہی تھیں۔ اطلاعات ونشریات کے وزیر شبلی فراز اور دیگر اعلیٰ حکام نے دونوں ملازمین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کااظہار کیا ہے۔

مزید :

کلچر -