خوشیاں تلاش کرنے سے ملتی ہیں،اداکار علی عباس

خوشیاں تلاش کرنے سے ملتی ہیں،اداکار علی عباس

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارعلی عباس نے کہا ہے کہ خوشیاں تلاش کرنے سے ملتی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ خوشیاں تلاش کرنے سے ملتی ہیں اور اس کے لیے کوئی خاص موقع یا وقت مقرر نہیں ہوتا یہ تو چھوٹی چھوٹی چیزوں سے بھی حاصل ہو جاتی ہے بس تھوڑا غور کرنے کی ضرورت ہے۔علی عباس ان دنوں ڈرامہ سیریل”دیوانگی، مہر پوش اور تم ہو وجہ“ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ا ن ڈراموں میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں اور بہت محنت سے اداکاری کی ہے امید ہے کہ شائقین ہمیشہ کی طرح ان ڈراموں میں بھی میرے کرداروں کو بہت پسند کریں گے۔

مزید :

کلچر -