اداکارہ نازش جہانگیر کئی پراجیکٹس میں اداکاری میں مصروف

اداکارہ نازش جہانگیر کئی پراجیکٹس میں اداکاری میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر کا کیرئر زیادہ طویل نہیں ہے لیکن انہوں نے بہت تیزی سے شہرت حاصل کی ہے۔2017 میں جب ان کا پہلا سیریل”بھروسہ“ آن ایئر ہوا تو نازش جہانگیر نے بہت جلد اپنی جانب توجہ مبذول کرالی۔ اس سیریل کی کامیابی کے بعد انہوں نے کئی اور پراجیکٹس بھی کئے۔ان دنوں ان کے کئی سیریلز نشر کئے جارہے ہیں جس میں ان کی پرفارمنس توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔چندماہ پہلے نازش جہانگیر کا نام اس وقت میڈیا میں گونجنے لگا جب محسن عباس حیدر کی سابقہ بیوی فاطلمہ سہیل نے اپنے جھگڑے میں انہیں بھی شامل کرلیا۔فاطمہ سہیل نے نازش جہانگیر پر سنگین اور غیر اخلاقی الزام عائد کئے جس کے بعد سوشل میڈیا نے ان کے خلاف بغیر کسی ثبوت کے ایک مہم شروع کردی جس کا مقصد صرف اور صرف انہیں بدنام کرنا تھا۔ کہیں نازش جہانگیر اور محسن عباس حیدر کے تعلقات بارے افواہیں پھیلائی جارہی تو کہیں ان کی جعلی تصاویر وائرل کی جارہی تھیں۔

مزید :

کلچر -