نوید رضا کی کرونا علامات کے حوالے سے ویڈیو جاری

نوید رضا کی کرونا علامات کے حوالے سے ویڈیو جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)اداکار نوید رضا نے کورونا کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ساتھی اداکاروں کو کورونا کی علامات سے آگاہ کردیا۔نوید رضا نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میری اِس ویڈیو کا مقصد ڈرامہ سیریل کے ساتھی اداکاروں کو خود میں ظاہر ہونے والی کورونا علامات سے آگاہ کر سکوں کہا کہ پہلے دن مجھے سر اور جسمانی درد کے ساتھ پانی کی کمی محسوس ہوئی جبکہ اْس کے اگلے دن مجھے بخار کے ساتھ ہی کمزوری بھی محسوس ہونے لگی لیکن اِس کے ساتھ نہ مجھے فلو ہوا اور نہ ہی گلا خراب ہوا۔
اداکار نے بتایا کہ تیسرے دن بھی میری یہ ہی حالت رہی اور اْس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔نوید رضا نے اپنے ویڈیو پیغام میں ہدایتکار، پوڈیوسرز اور دیگر اداکاروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر ا?پ شوٹنگ کے لیے سیٹ پرجاتے ہیں تو براہِ مہربانی احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں کیونکہ ہم ہی ایک دوسرے کو اِس وائرس سے بچا سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -