انیتا بشیرآرٹ شو”زندگی کے رنگ“ ہوسٹ کریں گی

انیتا بشیرآرٹ شو”زندگی کے رنگ“ ہوسٹ کریں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ و مصورہ انیتا بشیر گاسپل میڈیاتاریخ کا پہلا آرٹ شو”زندگی کے رنگ“ ہوسٹ کریں گی۔اس شوکو کنگ ٹی وی پر پیش کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق انیتا بشیر مسیحی کمیونٹی کا آرٹ اور میڈیا کے اعتبار سے جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے نیشنل ٹی وی پی ٹی وی سمیت متعدد چینلز پر فن اور آرٹ سمیت زندگی کے دیگر پہلوؤں کے متعلق بطور میزبان اور مہمان شرکت کی ہے اب وہ پاکستان کی گاسپل میڈیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا آرٹ شو لے کر آرہی ہیں جس کا نام ہے ”زندگی کے رنگ“اور اس پروگرام کو کنگ ٹی وی پر آن ائیر کیا جائیگا۔ انیتا بشیر نے بتایاکہ اس پروگرام میں ناظرین جان سکیں گے زندگی کے رنگوں کے بارے میں اس پروگرام میں فن اور آرٹ کے متعلق ناضرین کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
انیتا بشیر نے بتایاکہ اس پروگرام میں ناظرین فنون لطیفہ اور ادب کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے زندگی کے مختلف پہلوؤں بارے گفتگو سنیں گے۔انیتا بشیر نے مذید بتایاکہ ان دنوں اس پروگرام کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور اسے بہت جلد آن ائیر کیاجائے گا۔

مزید :

کلچر -