اداکارہ فاطمہ سہیل کے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ

اداکارہ فاطمہ سہیل کے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ منائی۔ انسٹاگرام پر فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں فاطمہ سہیل اور میہمت حیدر کے ساتھ اْن کی امّی یعنی میہمت کی نانی بھی موجود ہیں۔ فاطمہ سہیل نے بیٹے کی سالگرہ کی تھیم بلیو رکھی اور نیلے رنگ کا استعمال کرتے ہوئے میہمت کے لئے خصوصی کیک بنوایا۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی فاطمہ سہیل کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے۔

فاطمہ سہیل کا ڈرامہ”میرا دل میرا دشمن”ان دنوں ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا۔

مزید :

کلچر -