شادی کا ابھی ارادہ نہیں، عائشہ عمر

شادی کا ابھی ارادہ نہیں، عائشہ عمر

  

ؑلاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ابھی شادی کرنے کی مجھے ضرورت نہیں جب ضرورت ہوگی تو وہ ضرور شادی کریں گی۔ عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ انہیں شادی کی تقریبات میں جانے سے کوئی مسئلہ نہیں جب بھی کوئی انہیں دعوت دے گا وہ ضرور جائیں گی اور جب انہیں ضرورت ہوگی تو وہ بھی شادی کرلیں گی اور سب کو بلائیں گی بھی لیکن اس وقت انہیں اس کی طلب نہیں۔اداکارہ نے اسی معاملے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کی شادی کب ہوگی اور اس حوالے سے خدا ہی بہتر جانتے ہیں۔

لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

مزید :

کلچر -