موسیقی کی ترقی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری،راحت فتح

موسیقی کی ترقی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری،راحت فتح

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں موسیقی کے شعبے کی ترقی اور مضبوطی کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شعبہ حکومتی سرپرستی کے بغیر حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا حکومت کو میوزک کے شعبے کی ترقی اور مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سرپرستی سے موسیقی کا شعبہ مزید تیزی سے ترقی کرسکتا ہے اس لئے حکومت اس جانب توجہ دے۔

مزید :

کلچر -