والد نے پوری دنیا میں فوک کو متعارف کرایا، عارف لوہار

والد نے پوری دنیا میں فوک کو متعارف کرایا، عارف لوہار

  

لاہور(فلم رپورٹر) میرے والد مرحوم عالم لوہار نے پوری دنیا میں گائیکی کے ذریعے پنجابی زبان اورفوک کو متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ وہ دور تیز میڈیا کا نہیں تھا،مگرپھر بھی میرے والد دنیا بھر میں جہاں بھی گئے انہیں بے پناہ عزت اور مقام ملا،اب میں اپنے ملک اور والد کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں،انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت ہر پاکستانی کرونا وائرس سے نجات کی دعا کررہا ہے۔اللہ تعالی ہمیں جلد اس وبا سے نجات عطا کرے۔عارف لوہار نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بیرون ممالک مجھے نہ صرف پسند کیا جاتا ہے بلکہ مجھ سے عالم لوہار کے یادگار گانوں کی پیشکش کی فرمائش بھی کی جاتی ہے جس سے میرا سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے۔

،انہوں نے کہا کہ میرے اندر عاجزی اوربڑوں کے احترام کا جذبہ پہلے سے بھی زیادہ ہوگیا ہے،میں محبت کی زبان کا پرچار پوری دنیا میں کر رہا ہوں۔

مزید :

کلچر -