احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونی چاہیے، اوشنا ء سہیل  

احتیاطی تدابیر کیساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہونی چاہیے، اوشنا ء سہیل  

  

لاہور( افضل افتخار) ٹینس کی کھلاڑی اوشناء سہیل نے کہا ہے کہ امید ہے کہ حالات جلد ٹھیک ہوجائیں گے اور میری خواہش ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوجانا چاہئیے کیونکہ پتہ نہیں یہ وباء کب تک رہے گی اب ہمیں اس کے ساتھ اپنے معمولات زندگی کو بھی ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم سب کو ایک بہادر قوم کی طرح مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ یہ وقت بھی جلد گز ر جائے گا میں گھر پر بھرپور پریکٹس میں مصروف ہوں اور گھر والوں کے ساتھ بھی وقت گزارنے کا بھرپور وقت مل جاتا ہے جو اس سے پہلے نہیں ملتا تھا امید ہے کہ جلد ہی حالات درست ہوجائیں گے اور پورے ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کا ایک مرتبہ دوبارہ سے آغاز ہوجائے گا ہمیں اس وقت مایوس نہیں ہونا چاہئیے بلکہ حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہئیے وباء سے بچاؤ کا اس وقت یہ ہی ایک واحد حل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -