ڈچ فارمولا ون گراں پری اگلے سال تک ملتوی

ڈچ فارمولا ون گراں پری اگلے سال تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن (این این آئی)کوروناوائرس کی وجہ سے ڈچ فارمولا ون گراں پری اگلے سال تک ملتوی کردی گئی۔اسپورٹس ڈائریکٹر جان لامرس کے مطابق ریس کے لیے ایک سال اور انتظار کرنا ہو گا۔1948 میں شروع ہونے والی ڈچ فارمولا ون گراں پری کا آخری ایڈیشن 1985 میں ہوا تھا، دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں کئی بڑے ایونٹ ملتوی یا منسوخ کئے جاچکے ہیں۔اسپورٹس ڈائریکٹر جان لامرس کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ریس کا انعقاد ممکن نہیں، فارمولا ون کے لئے ایک سال اور انتظار کرنا ہوگا اور اب یہ ایونٹ 2021 میں منعقد کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ 1948 میں شروع ہونے والی ڈچ فارمولا ون گراں پری کا آخری ایڈیشن 1985 میں ہوا تھا۔
اس ریس کا 35 سال انتظار کیا، ایک سال اور انتظار کرسکتے ہیں۔