کرونا وائرس،آئی این ایف روڈ شو ایشیا کا اہتمام

کرونا وائرس،آئی این ایف روڈ شو ایشیا کا اہتمام

  

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن نے COVID-19 کے اثرات کے لئے آئی این ایف روڈ شو ایشیا کا اہتمام کیا۔ انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کے صدر لیز نکول نے آن لائن اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس میں انہوں نے مستقبل میں ہونے والے واقعات کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ لیز نکول نے یقین دہانی کرائی کہ انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے کھلاڑیوں مدد کے ساتھ ساتھ آئندہ واقعات کے لئے ایس او پی پروٹوکول مہیا کریگا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کیصدر مدثر آرائیں نے انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کا روڈ شو کی میزبانی کرنے پر خصوصی طور پر انٹرنیشنل نیٹ بال کے صدر لیز نکول اور سی ای او کلیری بریگل کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -