ورلڈ کپ، پی سی بی کا بھارت انگلینڈ میچ پر تبصرہ سے انکار

ورلڈ کپ، پی سی بی کا بھارت انگلینڈ میچ پر تبصرہ سے انکار

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان میچ پر تبصرے سے انکار کردیا۔جس کے متعلق بین سٹوکس کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے مذکورہ میچ جان بوجھ کر ہارا تھا تاکہ بھارت کی ٹیم پاکستان کے ساتھ میچ نہ کھیل سکے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا تھا کہ2019کا ورلڈ کپ آئی سی سی نے آرگنائز کیا تھا اور جس میچ کی بات کی جارہی ہے اس میں پاکستان ملوث نہیں تھا لہٰذا اس کے بارے میں کسی قسم کا تبصرہ کرنا عقلمندی کی بات نہیں ہو گی ترجمان نے مزید کہا کہ اگر اس بارے تحقیقات آئی سی سی کرنا چاہے تو یہ اس کا کام ہے مگر ہمیں اس سے کوئی مطلب نہیں ہے اس لئے اس حوالے سے انگلش کرکٹر کی جانب سے دئیے جانے والے بیان پر بھی ہمیں تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کا انعقاد آئی سی سی نے کیا تھا اور اس لئے پی سی بی اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی تبصرہ نہیں کرے گا یہ انٹرنیشنل کرکٹ کامعاملہ ہے اور اس حوالے سے جو بھی معاملہ اٹھایا جاتا ہے تو یہ آئی سی سی کا کام ہے اس لئے ہم اس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -