فرنچ اوپن،اینڈی مرے نے شرکت کی تصدیق کردی

فرنچ اوپن،اینڈی مرے نے شرکت کی تصدیق کردی

  

لندن (اے پی پی) انگلینڈ کے نامور بین الااقوامی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے کہا ہے کہ وہ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فرنچ اوپن ٹینس ستمبر میں شروع ہوا تو وہ اس میں ضرور شرکت کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ٹینس کھیل کے دوبارہ شروع ہونے کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر ٹورنامنٹ منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھا تو یہ حیران کن ہوگا۔ 32 سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹینس معمول پر آنے والی آخری کھیلوں میں سے ایک ہوگی۔ اینڈی مرے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تقریبا چھ ہفتوں پہلے وہ دو یا تین دن کے لئے تھوڑا بیمار ہوئے تھے تاہم اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔ واضح رہے کہ پیشہ ورانہ ٹینس کو کورونا وائرس وبائی مرض کی وجہ سے 12 مارچ سے معطل کر دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -