ای سی بی نے تیسری مرتبہ ڈومیسٹک سیزن ملتوی کردیا

ای سی بی نے تیسری مرتبہ ڈومیسٹک سیزن ملتوی کردیا

  

لندن (یواین پی)ای سی بی نے کورونا وائرس کی وجہ سے یکم اگست تک ڈومیسٹک سیزن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رواں سال میں تیسری مرتبہ ہوا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن التوا کا شکار ہوا ہے۔ اس سے قبل ای سی بی پہلے آغاز میں 28 مئی اور پھر یکم جولائی تک تاخیر کر چکا یہ سیزن 12 اپریل کو شروع ہونا تھا۔ای سی بی چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے کہا ہے کہ فطری طور پر ہم ہر سطح پر کرکٹ کو ہوتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -